راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،بھارت سے ناقص گوشت درآمد کرنیوالا ڈیلر گرفتار

کشمیر بازار میں ایک ریسٹورنٹ بھی سیل،ناقص گوشت درآمد کرنے کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کی جا ئیں، فوڈ اتھارٹی کا مطالبہ

ہفتہ 24 فروری 2018 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) بھارت سے ناقص گوشت درآمد کر کے کیمیکل لگا کر قابل استعمال بنانے والا ڈیلر پکڑا گیا ۔ 4000کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت سے بھرا کنٹینر ضبط کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے درآمد شدہ ناقص گوشت کا کنٹینر ضبط کر کے درآمد کرنے والے ڈیلر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بھارت سے خفیہ طور پر گوشت منگوا کر راولپنڈی و اسلام آباد اور مختلف اضلاع میں سپلائی کیا جاتا تھا اس درآمد شدہ گوشت پر ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کر کے اور کیمیکل لگا کر قابل استعمال بنایا جاتا تھا اور بڑے بڑے ہوٹلز اور شاپس پر یہ گوشت فروخت کیا جاتا تھا ۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار کلو سے زائد گوشت اور قیمہ برآمد کیا اور راولپنڈی کے کشمیر بازار میں ایک ریسٹورنٹ بھی سیل کر دیا ۔ فوڈ اتھارٹی نے مطالبہ کیا کہ ناقص گوشت درآمد کرنے کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کی جائیں تاکہ غیر معیاری گوشت درآمد کرنے والے گروہ کو بھی بے نقاب کیا جا سکے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :