بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں مارٹر و بلااشتعال فائرنگ 1شہری جاں بحق 3زخمی

بھارتی چیک پوسٹ کو موثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ، آئی ایس پی آر

ہفتہ 24 فروری 2018 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں مارٹر اور بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے نکیال تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج نے مارٹر گولہ فائر کرنے والی بھارتی چیک پوسٹ کو موثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

فوج کے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے ہفتہ کے روز بتایا کہ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر کے علاقے چوٹی گائوں جو کہ لائن آف کنٹرول سے بارہ سو کلومیٹر دور فاصلے پر ہے وہاں پر بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لئے مارٹر گولہ فائر کیا جو کہ ایک گھر میں جا کر گرا جس کے نتیجے میں معصوم شہری محمد فاروق ولد علی اکبر شہید جبکہ مزید تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر نکیال منتقل کر دیا گیا اس کے علاوہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے مارٹر گولہ فائر کرنے والی بھارتی چوکی کو مکمل تباہ کر دیا ۔ ۔