پی ایس او نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

وائٹ آئل کا مارکیٹ شیئر45.7فیصدرہا جبکہ بلیک آئل کی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی شرح 73.4فیصدسے کم ہوکر73فیصدہوگئی

ہفتہ 24 فروری 2018 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف مینجمنٹ نے مالیاتی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی میں کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔اور اس کی رپورٹ جاری کردی ہے ، رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے میں وائٹ آئل کا مارکیٹ شیئر45.7فیصدرہا جبکہ بلیک آئل کی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی شرح 73.4فیصدسے کم ہوکر73فیصدہوگئی۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پرپی ایس او کا لیکویڈ فیول مارکیٹ شیئر55فیصدرہا،پی ایس او نے کل صنعتی درآمدات کا 69فیصددرآمد کیا جبکہ مقامی ریفائنری کی اپ لسٹ میں 39فیصدتک اضافہ ہوا، 31 دسمبر 2017 تک (بشمول ایل پی ایس) واجب الادا رقومات 313بلین روپے ہے جس کے نتیجے میں 119بلین روپے کا قرض حاصل کرنا پڑا۔کمپنی مستقل طور پر MoF/MoEکو واجب الادا رقوم کی جلد وصولیابی کرانے اور فنڈز کی فراہمی کیلئے آمادہ کرنے میں کوشاں ہے ،پہلی ششماہی میں فرنس آئل کی فراہمی کیلئے واجب الادا رقم 115.6بلین روپے میں سے 88.9بلین روپے وصول ہوئے ،منافع 55 فیصد اضافے کے ساتھ 18.7بلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔۔