افغانستان، 2 مختلف کار بم دھماکے، 2 خودکش حملہ آوروں سمیت پانچ افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 24 فروری 2018 20:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) افغانستان میں دو مختلف کار بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے لشکر گاہ میں خفیہ ادارے کے دفتر کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری کار اڑا دی جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

دوسرا کار بم دھماکہ لشکر گاہ کے ہی ضلع نادعلی میں ہوا جس کا نشانہ فوجی کیمپ کے نزدیک مسلح پولیس گاڑی کو بنایا گیا جس کے نتیجے میں خودکش حملہ آور اور تین فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ۔ ۔