قطری سفارت کار نے اسرائیل اور قطر کے خفیہ مراسم کا بھانڈہ پھوڑ دیا

2014ء کے بعد اسرائیل کے 20 خفیہ دورے کیے،غزہ کی پٹی کو دی جانے والی امداد کا مقصد اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کو ٹالنا،فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے، محمد المعادی کا انکشاف

ہفتہ 24 فروری 2018 19:58

قطری سفارت کار نے اسرائیل اور قطر کے خفیہ مراسم کا بھانڈہ پھوڑ دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) قطری سفارت کار نے اسرائیل اور قطر کے درمیان جاری خفیہ مراسم کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں غزہ سے نکالے گئے قطری سفارت کار مندوب محمد المعادی نے انکشاف کیا کہ سنہ 2014ئ کے بعد انہوں نے اسرائیل کے 20 خفیہ دورے کیے العمادی کا کہنا تھا کہ ان کے اسرائیل کے تمام دورے اب تک خفیہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قطری سفارت کار نے اعتراف کیا کہ ان کے ملک کی طرف سے غزہ کی پٹی کو دی جانے والی امداد کا مقصد اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کو ٹالنا ہے اور دونوں قوموں کو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے واضح رہے کہ محمد العمادی حال ہی میں غزہ کے دورے پرآئے جہاں شہریوں نے ان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان پر جوتے پھینکے تھے۔مشتعل مظاہرین نے قطری پرچم اتار پھینکا، امیر قطر کی تصاویر پھاڑ ڈالیں اور محمد العمادی کو زمین پر گرا دیا۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی انہیں تحفظ فراہم نہ کرسکی

متعلقہ عنوان :