سعودی عرب؛دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم،خواتین سمیت 7افراد جاں بحق

ہفتہ 24 فروری 2018 19:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) سعودی عرب کے رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں خطرناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں خطرناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے،دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں،5 افراد ایک گاڑی اور 2مرد و خواتین دوسری گاڑی میں سوار تھے،دونوں گاڑیوں میں ٹکر کے باعث دونوں کے مسافر ہلاک ہوئے۔ہفتہ کو رماع کمشنری کے سکیورٹی اہلکاروں ہلال احمر اور شہری دفاع کے افسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر مطلوبہ کارروائی انجام دی،رماح شویہ روڈ ریاض ، کویت ، حفر الباطن اور حدود شمالیہ کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ یک رویہ ہے۔

متعلقہ عنوان :