برلن ہمیں ہتھیار نہ دے، کہیں اور سے خرید لیں گے،سعودی عرب

خود کو ایسی پوزیشن پر کبھی نہیں لائیں گے جہاں کسی ملک کی مقامی سیاست میں ہم ایک کھلونا بن جائیں،وزیرخارجہ

ہفتہ 24 فروری 2018 19:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) سعودی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ اگر جرمنی انہیں ہتھیار فروخت نہیں کرتا تو نہ کرے، وہ کسی دوسرے ملک سے حاصل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو غیر ملکی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ اگر جرمن حکومت ہمیں ہتھیار فروخت کرنا نہیں چاہتی تو نہ کرے ہم کسی اور سے خرید لیں گے،ہمیں تمہارے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، ،ہم خود کو ایسی پوزیشن پر نہیں لائیں گے، جہاں ہم کسی ملک کی مقامی سیاست میں ایک کھلونا بن جائیں۔اگر جرمنی ہمیں ہتھیار فروخت نہیں کرنا چاہتا تو ہم اس پر دباؤ بھی نہیں ڈالیں گے۔ قبل ازیں جرمنی نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا

متعلقہ عنوان :