امریکہ اور اسرائیل تہران کی دفاعی طاقت سے اچھی طرح واقف ہیں،ایران

ایران ، افغانستان اور عراق نہیں ،تہران کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا،ہمارا شمار بڑی علاقائی طاقتوں میں ہوتا ہے،ہم مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو بر قرار کرنے والا ملک ہے ،مشیر کمانڈر انچیف میجر جنرل سید یحیی کا اعلیٰ فوجی حکام سے خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 19:55

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کی دفاعی طاقت سے واقف ہیں اور انھیں معلوم ہے کہ وہ ایران کیخلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایرانی مسلح افوارج کے کمانڈر انچیف کے سینیئر مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نیز صوبہ خوزستان میں اعلی فوجی حکام اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو معلوم ہے کہ ایران ، افغانستان اور عراق نہیں ہے اور مسلط کردہ جنگ کے بعد ایران اس حد تک طاقتور ہوا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو معلوم ہو چکا ہے کہ ایران کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران بڑی علاقائی طاقت ہے اور وہ مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو بر قرار کرنے والا ملک ہی