وزیر اعلیٰ پنجاب کی لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹرمیںبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ کابھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر دکھ کااظہار،لواحقین سے اظہار ہمدردی

ہفتہ 24 فروری 2018 19:49

وزیر اعلیٰ پنجاب کی لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹرمیںبھارتی افواج کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹرمیںبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے -وزیراعلیٰ نے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور شہید ہونے والے شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہی-پاکستان کی بہادر مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہی-انہوںنے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیاں کر رہا ہی-وزیراعلیٰ نے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔