وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تاجور نعیمی کی رہائش گاہ آمد،مفتی محمد حسین نعیمی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 24 فروری 2018 19:49

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تاجور نعیمی کی رہائش گاہ آمد،مفتی محمد حسین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف تاجور نعیمی کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ نے مفتی محمد حسین نعیمی مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرسوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی شہباز شریف نے تاجور نعیمی ، پروفیسر محفوظ الرحمن نعیمی، ڈاکٹر راغب نعیمی اور دیگر اہل خانہ سے مرحومہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی-