گزشتہ ساڑھے 9برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کیلئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے ‘شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا ہے اور ہمارا ہر دورترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہے دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ، ہم نے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ منفی سیاست کے علمبرداروں نے اپنے صوبے میں بھی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ‘وزیراعلیٰ کی منتخب نمائندوں سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 19:49

گزشتہ ساڑھے 9برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کیلئے اپنا خون پسینہ بہایا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 9برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کیلئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے اور ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جبکہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،عوام بخوبی جانتے ہیں کہ منفی سیاست کے علمبرداروں نے اپنے صوبے میں بھی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ،باشعور عوام نے ہمیشہ خدمت کرنے والوں کوآنکھوں پر بیٹھایا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہا ریہاں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ،ایم این اے معین وٹواور ایم پی اے خالد محمودچیمہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے، ترقی اورمیگا پراجیکٹس پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پہچان بن چکے ہیں ۔معیار اورشفافیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ(ن) کا انداز ہے ۔پنجاب نے میگاپراجیکٹس میں اربوں روپے کی بچت کر کے تاریخی مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیر اہیں۔

صوبے کے دیہی علاقوں کو شہروں کے برابر ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔پنجاب کے دیہات میں صفائی کا منظم پروگرام جاری رہے گا۔ سرکاری ہسپتالوں میں عالمی معیار کی ادویات کا وعدہ پورا کیا ہے ۔ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینوں کی تنصیب کے خاطرخواہ نتائج سامنے آرہے ہیں اورتعلیم ،صحت،زراعت میںاصلاحات سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آرہی ہے ۔

وزیراعلی نے کہاکہ ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کا سہراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر ہے اور بڑے ترقیاتی اورتوانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ایک مثال قائم کی گئی۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں 682ارب روپے کی بچت کر کے ملک کی تاریخ میں نیاریکارڈ قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت اوڑھنا بچھونا ہے اوررہے گا۔

ہر سانس عوام کی خدمت اورملک کی ترقی کیلئے وقف ہے ۔انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کو قائد اوراقبال کا پاکستان بنانے کیلئے محنت،دیانت اورجذبے سے کام کرنا ہوگا۔’میں‘ کی روش چھوڑ کر مل کر ملک وقوم کا نام روشن کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا ہے اور ہمارا ہر دورترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہے جبکہ تبدیلی کے دعویداروںکی کارکردگی صرف نعروں ،دعوئوں اوردھرنوں تک محدود ہے۔ دھرنا پارٹی کی عوام کی خدمت کے میدان میں کارکردگی صفر رہی ہے ۔