Live Updates

عمران خان کاعام انتخابات میں تین صوبوں کے پانچ حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

ہفتہ 24 فروری 2018 19:49

عمران خان کاعام انتخابات میں تین صوبوں کے پانچ حلقوں سے انتخاب لڑنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عام انتخابات میںتین صوبوںسے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں لاہور، راولپنڈی اور میانوالی سے میدان میں اتریں گے۔ جبکہ سندھ سے کراچی کے کسی حلقے سے الیکشن میں جائیں گے اسی طرح خیبر پختونخوا سے بھی وہ کسی حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تاہم حلقوں کا فیصلہ وہ مارچ میں حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد کریںگے اور انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز مارچ کے آخر میں کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :