دبئی میں جاری پی سی ایل کرکٹ میچوں پر لاکھوں روپے کا جواء

ہفتہ 24 فروری 2018 19:25

دبئی میں جاری پی سی ایل کرکٹ میچوں پر لاکھوں روپے کا جواء
دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) دبئی میں جاری پی سی ایل کرکٹ میچوں پر لاکھوں روپے کا جواء ،شہر میں کئی مقامات پر جوئے کا دھندہ جاری جبکہ بعض افراد بیرون شہر سے کرکٹ میچوں پر جواء کرانے میں شامل ،پولیس خاموش نماشائی بن گئی ،مقامی شہریوں نوید احمد،مظفر رسول، کامران ،جمیل احمد ،عامر بابا ،انعام احمد ،محمد اشرف ،عبد الرحمن نے ڈی پی او بھکر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ یہاں پر دبئی میں جاری پی سی ایل کرکٹ میچوں پر لا کھوں روپے کا جواء کھیلا جا رہا ہے شہر میں کئی مقامات پر سیف ہاوس بنا دیے گئے ہیں جہاں پر یہ جواء کرایا جا رہا ہے جبکہ بیرون شہر بیٹھ کر کچھ افراد یہ دھندہ کر رہے ہیں ہر میچ پر لاکھوں روپے جواء کی بکنگ کی جاتی ہے نوجوان نسل کرکٹ جواء کے ذریعے جواری بنتی جارہی ہے جس کے خلاف کاروائی اشد ضروری ہے مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :