اوکاڑہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت اوربچے سمیت تین افراد کے زخمی ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

متعلقہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او سٹی اورایس ایچ اوصدر معطل، تفریح کے نام پر کسی کو معصوم لوگوں کی زندگی سے کھیلنے نہیں دینگے،شہبازشریف

ہفتہ 24 فروری 2018 19:24

اوکاڑہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت اوربچے سمیت تین افراد کے زخمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوکاڑہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے اوربچے سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او سٹی اورایس ایچ اوصدرکو معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تفریح کے نام پر معصوم لوگوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیںگے۔