ْایل او سی نکیال سیکٹرپر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ وزیراعلیٰ پنجاب کی شدید مذمت

شہری کی شہادت پر دکھ کااظہار،لواحقین سے اظہار ہمدردی،بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے،شہبازشریف

ہفتہ 24 فروری 2018 19:24

ْایل او سی نکیال سیکٹرپر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ وزیراعلیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹرمیںبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ،وزیراعلیٰ نے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ،شہید ہونیوالے شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے،پاکستان کی بہادر مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،بھارت انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیاں کر رہا ہی-وزیراعلیٰ نے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔