وزیر اعلیٰ پنجاب کا دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے واقعہ کا نوٹس ، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب

مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی، محمد شہبازشریف

ہفتہ 24 فروری 2018 19:24

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے واقعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہی-وزیراعلی نے کہاکہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم انتہائی افسوسناک اورتکلیف دہ ہے ،بچی پر ظلم کے ملزم کوقانون کے مطابق کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا،ایسے قبیح فعل میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :