وزیراعلیٰ پنجاب سے ائیروائس مارشل عامر مسعود کی ملاقات، پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے، شہبازشریف

ہفتہ 24 فروری 2018 19:24

وزیراعلیٰ پنجاب سے ائیروائس مارشل عامر مسعود کی ملاقات، پاک فضائیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ہفتے کو ائیرآفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس،ائیروائس مارشل عامر مسعود نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل فورس ہے ،پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدودکے تحفظ کیلئے جرات اوربہادری کی تاریخ رقم کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے اورپاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ائیرمارشل عامر مسعود کی پاک فضائیہ کیلئے خدمات کو بھی سراہا ۔