پاکستان سپر لیگ کی ایک اور دریافت

پشاور زلمی کے لیگ اسپنر نوجوان ابتسام شیخ کی شاندار گیند بازی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 19:19

پاکستان سپر لیگ کی ایک اور دریافت
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ میں ایک اور دریافت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دبئی میں اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران پاکستان سپر لیگ کی بدولت ایک اور نوجوان کرکٹر کی دریافت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے لیگ اسپنر نوجوان ابتسام شیخ کی شاندار گیند بازی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ ابتسام شیخ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 اوورز میں محض چند رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ابتسام کی شاندار گیند بازی کے باعث پشاور زلمی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔