لاہور؛ میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 فروری 2018 19:18

لاہور؛ میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24فروری 2018ء ):نابینا افراد نے لاہور میٹرو کے ٹریک کو ٓگ لگا دی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ کافی روز سے نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ جاری تھا۔

(جاری ہے)

آج مظاہرین نے اپنے احتجاج کا دائر کار بڑھاتے ہوئے فیروز پور روڈپر ہنگامہ آرائی کی اور میٹرو بس سروس کو روکنے کی کوشش کی۔نابینا افراد نے لاہور میٹرو کے ٹریک کو ٓگ لگا دی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔حالات بہتر ہونے کے بعد میٹرو بس سروس کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔