بہائوالدین زکریایونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کے ممبران کی تعدادپوری کرنے کامطالبہ

ہفتہ 24 فروری 2018 19:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اکیڈمک کونسل کے انتخابات میں رجسٹرار یونیورسٹی پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام سامنے آیا ہے گورنمنٹ ولائیت حسین اسلامیہ کالج ملتان کے پروفیسر ساجد علی صدیقی نے رجسٹرار /ریٹرننگ آفیسر کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ یونیورسٹی اکیڈمک کے معاملات گزشتہ بارہ سال سے ممبران کا کورم پورا کیے بغیر چلائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی اکیڈمک کونسل ایکٹ 1975 کے تحت کونسل میں الحاق شدہ کالجز کی چھ نشستیں اساتذہ اور چھ نشستیں پرنسپلز کی ہوتی ہیں۔جن کو عرصہ دراز سے پورا نہیں کیا گیا ۔یونیورسٹی نے بارہ سال بعد اکیڈمک کونسل کے انتخابات 10 اپریل 2018 کو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے ووٹر لسٹ کو 29 جنوری2018 کوآویزاں کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر تا حال کوئی عمل سامنے نہیں آیا۔ پروفیسر ساجد علی صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کی ووٹرزلسٹ کو جلد از جلد شائع کیا جائے ۔تاکہ اعلا ن کردہ انتخابات باقی تمام مراحل بر وقت مکمل ہو سکیں۔اس موقع پر پروفیسر حاکم علی ،پروفیسر عبدالغنی نیازی ،پروفیسر الطاف خان ڈاہر لیکچرار قیصر عباس قیصر ،لیکچرار فیصل رضوان اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔