ملتان سلطانز کی فتح سے ملتان کانام دنیابھرمیں جگمگانے لگاہے،محمد مالک

ہفتہ 24 فروری 2018 19:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندر زکوشکست دے کر ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کرلی ۔اس کامیابی پرشہریوں میں خوب جوش ولولہ دیکھنے میں آیا۔کھیل کے اختتام پرجہاں شہری پرجوش نظرآئے وہاں کرکٹ کے لیجنڈ اورآرگنائزر زنے پرجوش ردعمل کااظہار کیا۔ایونٹ آرگنائزرمحمد مالک نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہیں خوشی اس بات پرہے کہ پہلے ملتان کی کرکٹ کے حوالے سے زیادہ پہچان نہیں تھی لیکن اب ملتان کانام کھیلوں کے حوالے سے بھی ایک پہچان بن گیاہے اولیاء اللہ کاشہردنیا بھرمیں اب اس حوالے سے بھی جگمگانے لگاہے ۔

ملتان کرکٹ بورڈ ڈسٹرکٹ باڈی کے رکن آل محمد نے ملتان سلطانز کی جنید خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بہترین پرفارمنس کے باعث شہرمیں خوشی کاسامان پیداہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

معروف کرکٹر اورلائرزکلب کے رکن محمد فاضل نے کہاکہ اس ایونٹ سے نیاٹیلنٹ سامنے آیاہے ۔انہوںنے کہاکہ عام آدمی کو لائیوکرکٹ دیکھنے کاموقع ملاکیونکہ اس سے قبل اسے دبئی یادوسرے انٹرنیشنل شہروں میں میچ دیکھنے جانا پڑتاتھا۔جوکہ عوام کی پہنچ سے باہر تھا۔انہوںنے امید ظاہرکی کہ اس ایونٹ کے انعقاد پرآئی سی سی پاکستان کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھول دے گااورمجموعی طورپر دنیا بھرمیں ملک کا اچھا تاثر قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :