ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت حکام کی کارروائی، مختلف بازاروں سے اجینو موتو نمک کو سرکاری تحویل میں لے لیا

ہفتہ 24 فروری 2018 19:10

پشاور۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء)چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ محمداعظم خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے پشاور کے مختلف بازاروں سے اجینو موتو نمک(چینی نمک/چائنہ سالٹ) کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

حالیہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اجینو موٹو نمک صحت کیلئے نقصان دِہ ہے جس کے بعدفوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اجینو موتو نمک صحت کے لیے نقصان دِہ ہے اس لئے اس کا استعمال ترک کر دیں جبکہ انھوں نے پشاور کے تاجروں اور دکانداروں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ اجینو موتو نمک(چینی نمک/چائنہ سالٹ) کا کاروبار بند کر دیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔