بیلہ میں زیر تعمیر سیوریج نالے میں ایک شخص موٹر سائیکل سمیت گر کے شدید زخمی ہوگیا

ہفتہ 24 فروری 2018 19:10

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بیلہ میں زیر تعمیر سیوریج کے نالے میں موٹر سائیکل سمیت گر کر ایک شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر بیلہ میں چونگی اسٹاپ پر شہید بے نظیر بھٹو چوک ریسٹ ہاؤس لنک روڈ پر زیر تعمیر سیوریج کے کھلے نالے میں موٹر سائیکل سمیت گرنے سے محمد رفیق ولد محمد یعقوب شدید زخمی ہوگئے جسے لوگوں نے بروقت نکال کر سول ہسپتال بیلہ پہنچایا،جہاں لس بیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد دی.معلوم ہوا ہے کہ ریسٹ ہاؤس لنک روڈ پر زیر تعمیر سیوریج نالے کا کام کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے اور اب تک 15سے 20 حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لس بیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اسکیم کی سست روی پر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرکے اور نالے کی جلد تکمیل کے احکامات صادر کریں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :