Live Updates

پشاور، تحریک انصاف کے ناظم اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے

صحت ،تعلیم میں تبدیلی کا نعرہ لے کر آنیوالی پی ٹی آئی حکومت مدت پوری ہونے کے باوجود حسن گھڑی میں لڑکیوں کیلئے کوئی ہائی سکول نہ بنا سکی

ہفتہ 24 فروری 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) تحریک انصاف کے ناظم اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے ۔ صحت اور تعلیم میں تبدیلی کا نعرہ لے کر آنے والی پی ٹی آئی کی حکومت مدت پوری ہونے کے باوجود حسن گھڑی میں لڑکیوں کے لئے کوئی ہائی سکول نہیں بناسکا۔

(جاری ہے)

پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم کفایت اللہ خان نے کہا کہ تین سال پہلے سکول کی منظوری دی گئی مگر ابھی تک سکول تعمیر شروع نہیں ہو سکی ۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی آبادی والے علاقے حسن گھڑی میں لڑکیوں کے لئے کوئی ہائی سکول موجو د نہیں جس کی وجہ سے 2000 سے زائد طالبات روزانہ تین کلومیٹر سفر کر کے سکول جاتی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات