وہ وقت آئیگا جب آئین وقانون پر مبنی جے آئی ٹی بنے گی، جو واٹس ایپ کال پر بننے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات کریگی، خواجہ طارق نذیر

نواز شریف کو تین بار ووٹ کی پرچی روندنے والوں نے نکالا، منصفوں اور عدلیہ کا سارا زور وزیراعظم اور سیاستدانوں پر ہی چلتا ہے لیکن آمروں کے سامنے کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی،وکلاء کے وفد سے بات چیت

ہفتہ 24 فروری 2018 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ وہ وقت آئے گا جب آئین وقانون پر مبنی جے آئی ٹی بنے گی، جو واٹس ایپ کال پر بننے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات کرے گی، نواز شریف کو تین بار ووٹ کی پرچی روندنے والوں نے نکالا، منصفوں اور عدلیہ کا سارا زور وزیراعظم اور سیاستدانوں پر ہی چلتا ہے لیکن آمروں کے سامنے کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی، سب سے بڑی سیاسی پارٹی کو سینیٹ انتخابات سے محروم کر دینا کسی غیر مارشل لادور میں پہلی مرتبہ آیا ہے، مارشل لاحکومتوں میں تو اس قسم کے فیصلے آتے رہتے ہیں لیکن اس وقت بھی ایسا فیصلہ نہیں آیا، نواز شریف کو تین بار عوام نے نہیں بلکہ ووٹ کی پرچی کو روندنے والوں نے نکالا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارا نظام عدل، عوام اور ووٹ دینے والوں کا مقروض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتے کو پاکستان مسلم لیگ لائزرفورم ضلع ملیر کے صدر طفیل احمدورک کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں نائب صدرپاکستان مسلم لیگ لائزرفورم ضلع ملیرجمال ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لائزرفورم ضلع ملیرملک ساجد حسین اورشاہ فیصل ایڈووکیٹ شامل تھے۔

اس موقع پر کراچی ڈویژن کے نائب صدرسلیم انجم،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خواجہ نیئرشریف اوربلال شیخ بھی موجود تھے۔خواجہ طارق نذیر نے کہاکہ سیاسی رہنماؤں کو گارڈ فادر ،سسلین مافیا ،چور اور ڈاکو کہا جارہا ہے ۔یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ۔پہلے کیلبری فونٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا اور جے آئی ٹی کے نورتنوں نے اس کو بنیاد بناکر جھوٹے مقدمے کی راہ ہموار کی لیکن نیب کے اپنے گواہ نے عدالت میں کہہ دیا ہے کہ کیلبری فونٹ 2005 میں دستیاب تھا، گواہ نے کہا کہ وہ آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں جس سے مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید ہوئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب آہستہ آہستہ مل رہا ہے، نیب ریفرنس فارغ ہو رہا ہے، جب کچھ نہیں ملا تو ضمنی ریفرنسز لائے جارہے ہیں، لوگوں کی سمجھ آرہی ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ، مسلم لیگ(ن) کو سینیٹ انتخابات سے محروم کیا جا رہا ہے، یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں کن حروف میں لکھا جائیگا، ایسا فیصلہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا یا کالے حروف سے لکھا جائے گا، ایسا عجیب فیصلہ پہلے کبھی نہ سنا ہے اور نہ ہی دیکھا ہے، ایسا فیصلہ پہلی مرتبہ سنا ہے، یہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام عدل، عوام اور ووٹ دینے والوں کا مقروض ہے۔ اس نظام عدل کو نواز شریف کے پچھلے 20 سالوں کا قرض چکانا تھا۔ انہوں نے ڈھیروں قرضوں کا انبار لگادیا۔ نواز شریف پر ہائی جیکنگ کے جھوٹے مقدمے کا قرض کون چکائے گا۔ آج منصف اس ملک کی قسمت کے مالک بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :