بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے اراکین اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے

ہفتہ 24 فروری 2018 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے بعد ہونیوالے پہلے اسمبلی اجلاس میں نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔