سندھ سیکرٹریٹ میں آتشزدگی،محکمہ صحت کا تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا

فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے آگ پر قابو لیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 24 فروری 2018 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) سندھ سیکرٹریٹ میں آتشزدگی کے باعث،محکمہ صحت کا تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے آگ پر قابو پالیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدودمیں واقع سندھ سیکرٹریٹ کی بلڈنگ میں اچانک گیس کے پائپ میں آگ لگ گئی ،دیکھتے ہی دیکھتے آگ بلڈنگ کے ساتویں فلورتک پہنچ گئی ۔

آگ نے بلڈنگ میں موجود ریکارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ ہفتے کے روز سندھ سیکرٹریٹ میں چھٹی ہوتی ہے ۔ سیکشن افسران اور تھوڑا سا عملہ موجود ہوتا ہے ۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بلڈنگ میں موجود تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :