نیب کی جانب سے مبینہ کرپشن پر گرفتار احد چیمہ کے حق میں مال روڈ پر بینرز آویزاں

میڈیا میں خبریں آنے کے بعد پی ایچ اے کے عملے نے مال روڈ پر لگائے گئے تمام بینرز اتار لئے

ہفتہ 24 فروری 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) نیب کی جانب سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حق میں مال روڈ پر بینرز آویزاں کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

لیبر لیگ فیڈیشن پنجاب کے عہدیداروں کی جانب سے آویزاں کئے گئے بینرز پر ’’ احد چیمہ پنجاب کی ترقیاتی سکیموں کی پہچان ہے ‘‘،’’ نیب احد چیمہ کو فوری رہا ‘‘ کی تحریر درج ہے۔میڈیا میں خبریں آنے کے بعد پی ایچ اے کے عملے نے مال روڈ پر لگے تمام بینرز اتار لئے ۔یاد رہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر سول بیورو کریسی کی جانب سے بھی شدید رد عمل سامنے آیا ہے جبکہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :