Live Updates

نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی نے شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کی خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 19:04

نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی نے شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی نے شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کیے جانے کے فیصلے کے بعد 2 روز قبل اعلان کیا گیا تھا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ن لیگ کے نئے صدر ہوں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کو ن لیگ کے ورکرز کنوینشن میں پارٹی کا صدر منتخب کروایا جائے گا۔

تاہم اب اس حوالے سے نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ رفان صدیقی نے شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پارٹی کے نئے صدر کا حتمی فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات