ناروال ؛ مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن میں کارکن نے وزیر داخلہ کو جوتا دے مارا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 فروری 2018 18:52

ناروال ؛ مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن میں کارکن نے وزیر داخلہ کو جوتا دے ..
ناروال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24فروری 2018ء ) :ناروال میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن میں بلال حارث نامی کارکن نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو جوتا دے مارا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوام کی جانب سے سیاستدانوں کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کرنے کاہر کسی کا اپنا طریقہ ہوتا ہے مگر سیاست دانوں کو جوتا مارنے کی روایت ایک ایسی چیز ہے جو گزشتہ سالوں سے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سرایت کر چکی ہے۔

یہ انتہائی عمل عوام کی جانب سے سیاستدانوں کے لیے انتہائی نفرت کا ایک اظہار ہے۔آج ناروال میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن میں ایک کارکن نے وزیر داخلہ کو جوتا دے مارا۔وزیر داخلہ احسن اقبال وزکر کنونشن سے خطاب کرنے کھڑے تھے کہ بلال حارث نامی شخص نے انکی جانب جوتا اچھال دیا جس سے احسن اقبال بال بال بچ گئے۔پولیس نے جوتا مارنے والے کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :