نومولود بچوں کی صحت کیساتھ کھلواڑکرنیوالوں کی چالاکیاں ختم،نیا قانون نافذ
انفینٹ فارمولاکی تشہیرپرپابندی،فری یا کمیشن کےعوض ہسپتالوں میں مارکیٹنگ، ڈبے پر دودھ لفظ لکھنے پربھی مکمل پابندی،واضح طورپر’’انفینٹ فارمولا ماں کے دودھ کا متبادل نہیں‘‘ لکھنا ہو گا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 فروری 2018 18:52
(جاری ہے)
کمپنیاں اپنے تشہیری مواد پر"دودھ" کا لفظ درج نہیں کر سکیں گی۔
صرف میڈیکل سٹور یا فارمیسی انفینٹ فارمولا والی مصنوعات ڈاکٹرز کی ہدایات پر فراہم کریں گے۔میڈیکل سٹورز انفینٹ فارمولاز رکھنے کی جگہ پر" یہ ماں کے دودھ کا متبادل نہیں ہے" کا نمایاں نوٹس آویزاں کرنے کا پابند ہوگا۔قانون میں مزید پابندی عائد کی گئی ہے کہ میڈیکل سٹورز تمام انفینٹ فارمولاز کو ایک ہی جگہ پر رکھنے کے پابند ہوں گے۔ کمپنیاں اپنی مصنوعات پر اجزاء کی تفصیل او ر حلال ہونے کا لیبل واضح لکھیں گی۔لیبل کے 15 فی صد حصے پر "یہ ماں کے دودھ کا متبادل نہیں ہے" لکھنا ہو گا۔دو ماہ کے بعد کسی بھی گراسری یا جنرل سٹور پر انفینٹ فارمولا فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔قانون کی درج بالا کسی شق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کمپنی کو قصوروار تصور کیا جائے گا اور اس کی سزا بھی متعلقہ کمپنی کو دی جائے گی۔پراڈکٹس کی لیبلنگ بھی پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2017 کے تحت ہوگی۔ پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیمیں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آردرج کرانے کی مجاز ہوں گی۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے دھوکہ دہی سے دودھ کہلانے والا انفینٹ فارمولا ماں کے دودھ کا متبادل نہیں"۔انفینٹ فارمولا ریگولیشن لانے کا مقصدماں کے دودھ پلانے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔ ماں کا دودھ بچوں کی بہترین نشوونما میں معاون ہونے کے ساتھ ماں کو بریسٹ کینسر سے محفوظ بنانے میں مدد دیتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.