راجہ فاروق حیدر کی سردار عتیق کی عیادت، ملکی صورتحال، ایکٹ 1974ء میں ترمیم پر تبادلہ خیال

ہفتہ 24 فروری 2018 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء)وزیراعظم نے گزشتہ روز مجاہد منزل میں سابق وزیراعظم و صدر مسلم کانفرس سردار عتیق احمد خان کی عیادت کی ۔سردار عتیق احمد خان کا گزشتہ دنوں کامیاب انجوپلاسٹی کی گئی تھی وزیراعظم کافی دیر تک وہاں رہے اس موقع ملکی صورتحال ،ایکٹ 1974کی ترمیم کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء فدا حسین کیانی ،کانفرنسی رہنماء ثاقب مجید راجہ ،مجیر(ر) خضر الرحمان ،ظفرمعروف ،عثمان عتیق اور دیگر بھی موجود تھے ۔اسی دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لیف اکبر ،سابق ویزر سردار جاوید ایو ب اوردیگر بھی عیادت پہنچے اور وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان تھوڑی دیر تک صدر پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر کے ہمراہ دوسرے ڈرینگ روم میں بیٹھے رہے اس موقع پر ملکی و سیاسی امور پر بات کی گئی ۔