آزادکشمیر کے عبوری آئین 1974ء میں ترمیم کا طریقہ کار آئین میں واضح طور پر درج ہے ،یہ کسی ایگزیکٹیو آڈر کے تحت نہیں ہوسکتی ، راجہ فاروق حیدر
اہم معاملات میں ترمیم کیلئے حکومت پاکستان سے پیشگی منظوری کے بعد قانون سازاسمبلی اور کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوتا ہے،کچھ نا سمجھ لوگ معاملات کو جان بوجھ کر پیچیدہ بنا نا چاہتے ہیں تاکہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو، وزیراعظم آزاد کشمیر
ہفتہ 24 فروری 2018 18:50
(جاری ہے)
کانفرنس بلانے اور مشارتی عمل کا مطالبہ کرنے والے سٹیٹس کو بھال رکھنا چاہتے ہیں آزادکشمیرکی عبوری آئین میں ترمیم کیلئے مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے جس میں طارق فاروق ،شاہ غلام قادر،نجیب نقی ،عبد الخالق وصی نے دن رات محنت کرکے مسودہ تیار کیا جس کے بعد چوہدری لطیف اکراور بعدازاں محمد مطلوب انقلابی کی سربراہی میں تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی نے اسے فائنل کیا اور رپورٹ اسمبلی میں پیش ہوئی لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔
آئین ترمیم کے حوالے سے حمایت پر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، مجید ملک،پیپلزپارٹی ،جماعت اسلامی ، جمیت علمائے اسلام کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے اس معاملے پر حمایت کی ۔اسلام آباد میں ایک قومی روزنامہ کو دیے جانے والے انٹریو میںوزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت نے تو اس کمیٹی کی سفارشات کو آزاد کشمیرقابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم پاکستان کو بھی بھیجا جنہوں نے اس کے بعد ا علیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جس کے متعدد اجلاس منعقد کیے اوراس کے بعد جب فیصلے کا مرحلہ آیا تو وزیراعظم پاکستان وقت میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آگیا ۔وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی عباسی نے وہ معاملہ وہی سے آگے چلایا جہاں وہ میاں نوزاشریف نے چھوڑاتھا،جی بی کو بااختیار بنانے والی کمیٹی ٰ کا میں بھی ممبر ہوں میں نے بھی اپنا حصہ ڈالاہے ۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آزادکشمیرکے انتظامی سیٹ آپ کو بااختیاربنایاجائے اور کونسل کے اختیار ات منتخب حکومت کو دیے جائیں ۔اور کچھ معاملات برائے راست حکومت پاکستان کے پاس رہنے چاہیں ۔پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کونسل کا آڑیتی کردار قبول نہیں ۔معاہدہ کراچی کے تحت کچھ چیزیں براہ راست حکومت کے پاس ہیں ۔دفعہ 258کے تحت آزادکشمیر میں اچھی حکومت کے قیام کیلئے حکومت پاکستان اقدامات اٹھا سکتی ہے ۔حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا اداک ر ہا ہے ۔وزیراعظم پاکستان کے زیر صدرارت منعقد ہونے والے اجلاس میں آزادکشمیرکو مزید بااختیار بنانے کے ساتھ اساتھ پاور پرچیز ایگری منٹ ،زلزہ کے بعد بقیہ منصوبہ جات مکمل کرنے ،آزادکشمیرسے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ،بیل آوٹ پیکج دینے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھانے پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے رضا مندی کااظہار کیا۔ہم ان کے شکرگزار ہیں ،میرا کوئی ذاتی کوئی ایجنڈانہیں آزادکشمیر لوگوں کو عزت وقادر دلانے کے ساتھ پاکستان کے ساتھ رشتے مزید مضبوط بنا نا چاتاہوں ۔مسلم لیگ ن متحدہ اور ہمارے ایم ایل اے باکردار ہیں ۔آزادکشمیرمیں سیاسی عدم استحکام کی باتیں کرنے والے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ لائن آف کنٹرل کے اس پار بھی اچھا پیغا م نہیں بھیج رہے ۔اللہ نے جب تک رکھنا ہوا تو رہوں گا ۔وزارت عظمیٰ میری وراثت نہیں ،پاکستان کے اندر سیاسی عدم استحکام کے اثرات آزادکشمیرپر بھی پڑتے ہیںمگر یہاں کے حالات کا براراہ راست اثر مسئلہ کشمیر پر پڑتا ہے ۔کشمیرکے مسئلے پر پور ی پاکستانی قوم متفق ہے میں ساری سیاسی قیادت کا احترام کرتا ہوں ،عمران ن نے سخت بات کی تھی تب جواب دیا تھا ،ورنہ میری خواہش نہیںتھی ۔آزادکشمیرکو بااختیار بنانے سے لائن آف کنٹرول کے اس پار انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوگے ۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.