کراچی،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت میں150روپے کااضافہ

ہفتہ 24 فروری 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی فی اونس قیمت میںاستحکام رہاتاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت میں150روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی فی اونس قیمت استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1329ڈالرپرمستحکم رہی۔

ہفتہ کومقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں مزید150روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں129روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 56750روپے سے بڑھ کر56900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت48642روپے سے بڑھ کر48771روپے ہوگئی ۔ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت800روپے پرمستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :