اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر،یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام

ہفتہ 24 فروری 2018 18:50

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر،یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر،یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام ،سعودی ریال اوربرطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ جبکہ یوروکی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید111.90روپے اور قیمت فروخت112.10روپے پرمستحکم رہی ۔

اعدادوشمار کے مطابق یوروکی قدرمیں25پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید میں10پیسے اورقیمت فروخت میں40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید137.00روپے سے گھٹ کر136.75روپے اورقیمت فروخت 138.50روپے سے گھٹ کر138.25روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید154.30روپے سے بڑھ کر155.40روپے اورقیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر156.90روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں5پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قدرمیںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.70روپے سے بڑھ کر29.75روپے اور قیمت فروخت30.00روپے سے بڑھ کر30.05روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید30.40روپے اور قیمت فروخت30.70روپے پرمستحکم رہی۔ہفتہ کو چینی یوآن کی قیمت خرید17.30روپی اور قیمت فروخت18.30روپے پر مستحکم رہی۔ہفتہ کو انٹربینک مارکیٹ تعطیل کے باعث بندرہی ۔

متعلقہ عنوان :