پاکپتن، فاطمہ جناح پارک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر ڈالا

ہفتہ 24 فروری 2018 18:50

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) فاطمہ جناح پارک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی بلاک عارفوالا کا رہائشی محمدسعبل ولد محمد منشاء موٹرسائیکل پر فاطمہ جناح پارک عارفوالا کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے اس کے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا جس وہ شدید زخمی ہو گیا اس کو مقامی ہسپتال سے ساہیوال ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کی راستے میں دم توڑ گیا۔