محکمہ اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ کی جانب سے خضدار کے چوک و چوراہوں کی خوبصورتی پر کام جاری

ہفتہ 24 فروری 2018 18:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) محکمہ اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ کی جانب سے خضدار کے چوک و چوراہوں کی خوبصورتی پر کام جاری ہے ،خضدار شہر میں ایدھی چوک ، پوسٹل آفس چوک ، پریس کلب چوک سمیت دیگر مقامات پر خصوصی مونومنٹ بنائے جارہے ہیں ،جن پر تعمیراتی کام بہت جلد مکمل ہوگا ۔ یہ بات محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈویژنل انجینئر ثناء اللہ دھوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چوک و چوراہوں کی خوبصورتی اور وہاں مونومنٹ بنانے سے شہر کی خوبصورتی میں بے حد اضافہ ہوگا اور عوام کو دلکش مناظر د یکھنے کو ملیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ خصوصی منصوبہ بندی خضدار کے علاوہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بھی جاری ہیں ۔حکومت خطیر رقم خرچ کرکے خصوصی منصوبہ بندی کے تحت اربن علاقوں میں کام کررہی ہے جن سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کا مرکز ثابت ہونے کے بعد خضدار کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوا ہے آنے والی ضرورتوں اور تقاضوں کے مطابق خضدار کی خوبصورتی کے لئے کام کیا جارہاہے ۔ جس سے اربن علاقوں کی خوبصورتی میں مذید اضافہ ہوگا۔