پیپلز پارٹی فعال ومضبوط بنتی جارہی ہے،آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کریگی، محمد حسن جاموٹ

پیپلز پارٹی کے کارکناں جدو جہد جاری رکھیں ،پیغام گھر گھر پہنچائیں ، رہنماء پیپلز پارٹی بلوچستان

ہفتہ 24 فروری 2018 18:50

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت سیاسی وسماجی رہنما وڈیرہ محمد حسن جاموٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشاء اللہ پیپلز پارٹی فعال ومضبوط بنتی جارہی ہے اور آنیوالے الیکشن میں ملک سمیت لسبیلہ سے بھی پیپلز پارٹی کی کامیاب ہوگی ،گڈانی کے لوگوں کا مشکور وممنوں ہوں جنہوں نے میری قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کریگی پیپلز پارٹی کے کارکناں اپنی جدو جہد جاری رکھیں اور پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاموٹ ہائوس کراچی میں جام گروپ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنیوالے سابق کونسلر گڈانی وڈیرہ فتح محمد بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز گڈانی کی معتبر شخصیت سابق کونسلر گڈانی وڈیرہ فتح محمد بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت سیاسی وسماجی رہنما وڈیرہ محمد حسن جاموٹ سے کراچی میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے انکی قیادت میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جام گروپ کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر پیپلز پارٹی گڈانی کے صدر غلام نبی شیخ ،جنرل سیکریٹری غلام نبی سنگو بھی موجود تھے اس دوران وڈیرہ محمد حسن جاموٹ نے شمولیت اختیار کرنیوالے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گڈانی کے لوگوں کا مشکور وممنوں ہوں جنہوں نے ہماری قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے ساتھیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے پیپلز پارٹی مظلوم غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ کارکناں پارٹی کو مزید فعال ومضبوط بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں انشاء اللہ ضلع لسبیلہ سے پیپلز پارٹی کی کامیابی ہوگی انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زردای حقیقی معنوں میں ملک کے عوام کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے قائدین کے شانہ وبشانہ رہ کر لسبیلہ کے غریب عوام کی بھرپور خدمت کی جائیگی اور ضلع لسبیلہ ایک خوشحال ضلع بن جائیگا اس موقع پر دیگر معززین بھی موجود تھے ۔