عاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عوامی ورکرز پارٹی کے رہنمائوں کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی سیمینار کا انعقاد

امن اور مساوات کی پیامبر،عورتوں کی حقوق کی علمبردار، مذہبی اقلیتوں کی آواز بلند کرنے ، گلگت بلتستان، بلوچستان اورجبری گمشدہ افراد کی جنگ لڑنے والی عاصمہ جہانگیر ہمیشہ ہمارے ہمارے دلوں میں زند ہ رہیں گی، افراسیاب خٹک، فرحت اللہ بابر ودیگر مقررین کا اظہار خیال

ہفتہ 24 فروری 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) امن اور مساوات کی پیامبر،عورتوں کی حقوق کی علمبردار، مذہبی اقلیتوں کی آواز بلند کرنے ، گلگت بلتستان، بلوچستان اورجبری گمشدہ افراد کی جنگ لڑنے والی عاصمہ جہانگیر ہمیشہ ہمارے ہمارے دلوں میں زند ہ رہے گی،ان کی شخصیت قائدانہ صلاحیتوں سے مالامال تھیں،فوجی آمروں کے خلاف طویل جدوجہد، تحریک عدلیہ آزادی، مظلوم عوام کی آوازعاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے عوامی ورکرز پارٹی کے رہنمائوںنے نیشنل پریس کلب اسلام آبا د میں تعزیتی سیمینارمنعقد کیا تھا۔

سیمینار میں اے این پی کے رہنماافراسیاب خٹک ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، نصرین اظہر (ایچ آر سی پی)،عنمبرشمسی، عصمت شاہ جہان (اے ڈبیلو پی)، عاصم سجاد اختر، طلباء،جڑواں شہروںکی ٹریڈ یونین ورکرز ، دانشوروں اورادیبوں سمیت پارٹی کارکنان شریک ہوئے ، مقررین نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی زندگی ایک طویل جدوجہد پر مبنی ، مظلوم عوام کی آواز تھیں ، افراسیاب خٹک نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر 1961کی مارشل لاء کے خلاف تحریک میں بھرپور سرگرم تھی، ضیاء الحق نے عورتوں کے خلاف قوانین بنائے ، جس کے خلاف عاصمہ جہانگیر نے آواز اٹھائیںاور ہمیشہ سے عاصمہ جہانگیر عورتوں کی حقوق کی جنگ لڑنے میں سب سے آگے تھی ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان سمیت بلوچی عوام کی آواز اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ، سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر عظیم شخصیت کی مالک تھی ان کے فانی دنیا سے چلے جانے کے بعد ان تحریک اور سوچ کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہیںعدلیہ کی آزادی ،بچیوں کی شادیوں کی عمر، معاشرے میں عورت اور مرد برابر ،مذہبی اقلتیوں کی حقوق ، قانون کی بلادستی پر یقین اور سب سے بڑھ کر وہ جمہوریت کی حسن تھیں،نصیرین اظہر نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان میں ہم ساتھ ساتھ رہے ، ان کی شخصیت بے ڈر اور بے خوف تھیں،نظریاتی اختلاف رکھنے کے بائوجو دمظلوم لوگوں کی آواز بنتی تھیںجبری گمشدگی ، توہین مذہب اور بہت ایسے مسائل کے حوالے سے بے خو ف میدان میں لڑتی تھیںان کا کہنا تھاکہ عاصمہ کی جان کو بھی خطرہ تھالیکن ان خطر ات کے بائوجود اپنی جد وجہدمرتے دم تک جاری رکھی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد پر بنائی گئی وڈیو بھی پیش کی گئیں، عوامی ورکرز پارٹی کے رہنمائوں میں مسعود الحسن اور عاصم سجاد نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ہماری قائد تھیں، مظلوم عوام اور فوجی امروں کے سامنے کھڑی تھیںعوامی ورکرز پارٹی ان کی طویل جدوجہد پرانہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :