آئی پی ایل کی طرح بالی ووڈ سے بھی پاکستانی باہر ہوں ،ْ بھارتی وزیر

کیسے ممکن ہے دونوں ممالک میں جاری کشیدگی کے وقت بھارتیوں کو راحت فتح علی خان کی بطور ایک فنکار قدر کرنی چاہیی ،ْ بال سپر یو

ہفتہ 24 فروری 2018 18:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بھارت کے مرکزی وزیر بابل سپریو نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانیوں پر پابندی ہے ،ْاسی طرح بولی وڈ میں بھی ان پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر کوئی پابندی نہیں ہے، تاہم اب اس کا فیصلہ کرنے کیلئے گیند عوام کے کورٹ میں جاچکی ہے۔

بابل سپریو نے کہا کہ اگر وہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی اس بات سے 90 فیصد ہندوستانی اتفاق کرتے ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ دونوں ممالک میں جاری کشیدگی کے وقت بھارتیوں کو راحت فتح علی خان کی بطور ایک فنکار قدر کرنی چاہیی ۔

متعلقہ عنوان :