زلفی بخاری کا بشریٰ وٹو کے حجاب کو تنقید کا نشانہ بنانے پرریحام خان سے معافی کا مطالبہ

حجاب لینے والی خواتین کو مغربی ممالک میں نفرت آمیزرویے کاسامنا ہے ،ْ زلفی بخاری

ہفتہ 24 فروری 2018 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء)پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے عمران خان کی سابق اہلیہ سے بشریٰ وٹو کے حجاب کو تنقید کا نشانہ بنانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے کہا کہ ریحام خان کی بشریٰ وٹو کے حجاب پر تنقید سے دنیا بھر میں حجاب لینے والی خواتین کی توہین ہوئی، حجاب لینے والی خواتین کو مغربی ممالک میں نفرت آمیزرویے کاسامنا ہے۔ریحام خان نے امریکاسے فرانس تک حجاب کیلئے جدوجہد کرنے والی خواتین کی بے عزتی کی جس پر انہیں معافی مانگنا چاہئے۔