احسن اقبال کی ہدایت پرپولیس نے جوتا پھینکنے والے کارکن کوچھوڑدیا

احسن اقبال کی طرف ایک شخص نےورکرزکنونشن میں جوتا پھینکا تھا،پولیس نے بلال کوحراست میں لے لیا تھا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 فروری 2018 18:48

احسن اقبال کی ہدایت پرپولیس نے جوتا پھینکنے والے کارکن کوچھوڑدیا
نارووال(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن میں وزیرداخلہ احسن اقبال کی طرف ایک شخص نے جوتا پھینک دیا،احسن اقبال جوتا حملے سے محفوظ رہے،جوتا پھینکنے والے شخص کوحراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن میں ایک شخص نے وزیرداخلہ احسن اقبال کی جانب جوتا پھینک دیا۔وزیرداخلہ احسن اقبال کی تقریر کے دوران ان کی طرف جوتابلال حارث نامی شخص نے پھینکاہے۔

(جاری ہے)

پارٹی نے کارکنان نے جوتا پھینکنے والے شخص کوموقع پرہی دبوچ لیا جبکہ پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کوحراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا ہے۔تاہم جوتا پھینکنے والے کا ابھی تک مئوقف سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب جوتا پھینکے جانے کے واقعے کے بعد وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنی تقریر ختم کردی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال نے جوتا پھینکنے والے کارکن کیخلاف کاروائی سے روک دیا ہے۔ جس کے باعث پولیس نے بلال نامی شخص کوچھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :