پشاور زلمی کی نئی دریافت،عمید آصف کی تباہ کن باوٴلنگ نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی دھجیاں اُڑا دیں

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 24 فروری 2018 18:46

پشاور زلمی کی نئی دریافت،عمید آصف کی تباہ کن باوٴلنگ نے اسلام آباد ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری ۔2018ء) پاکستان سپر لیگ سیزن3میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران 177رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 30رنز پر 4کھلاڑی آوٴٹ ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے چاروں کھلاڑیوں کو پشاور زلمی کے باوٴلر عمید آصف نے آوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2اوورز میں 10رنز دے کر 4کھلاڑیوں آوٴٹ کیا۔عمید آصف کو حسن علی کے زخمی ہونے پر پشاور زلمی کی ٹیم نے موجودہ پی سی ایل سیزن میں منتخب کیا۔ جبکہ آج کے میچ میں حماد اعظم کی جگہ انہیں موقع دیا گیا انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں 2 اوورز میں صرف 10 رنز دے 4 وکٹیں حاصل کر کے اپنا انتخاب صحیح ثابت کیا۔