Live Updates

عمران خان کا آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 18:40

عمران خان کا آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں عمران خان نے کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان آئندہ انتخابات میں تین صوبوں کی نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔ عمران خان کو میانوالی، راولپنڈی، کراچی اور خیبرپخونخواہ کی کسی نشست سے الیکشن لڑوایا جائے گا۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ آئندہ ماہ کر لیا جائے گا۔ جبکہ تحریک انصاف آئندہ ماہ اپنے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا بھی اعلان کرکے انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :