دالبندین سمیت دیگر اضلاع میں ایک سال سے بند انٹرنیٹ سروسز جلد کھولی جائینگی،سردار زادہ میر عمیر محمد حسنی

ہفتہ 24 فروری 2018 19:00

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پی پی پی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر عمیر محمد حسنی نے کہا ہے کہ دالبندین سمیت دیگر اضلاع میں ایک سال سے بند انٹرنیٹ سروسز جلد کھولی جائیں گی۔انہوںنے نوید سنائی کہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں جنہوںنے انٹرنیٹ سروسز بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سردارزادہ میرعمیر محمدحسنی نے کہا ہے کہ دالبندین، خاران و گر د و نواح میں گزشتہ ایک سال سے انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے صارفین بالخصوص طلباء، تاجر برادری، دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام اور اداروں تک عوام کی مشکلات اور ان کے مطالبات پہنچائے ۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ حکام کو بارہا یاددہانی او ران سے رابطوں کے بعد اب یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ جلدہی انٹرنیٹ سروسز بحال کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ ہمیں عوامی مشکلات کا احساس ہے اور ہم لوگوں کی مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن حد تک کوشش کرتے ہیں کیونکہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں ۔

متعلقہ عنوان :