ملک کے دیگر شہروں سمیت خیبر پختونخوا میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری

بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا

ہفتہ 24 فروری 2018 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) ملک کے دیگر شہروں سمیت خیبر پختونخوا میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، پشاور، بنوں، کوہاٹ،مردان ،نوشہرہ ،چارسدہ ،کرک،لکی مروت سمیت پارا چنار اور دیگر اضلاع میں رات سے وفقے وفقے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،دیر لوئر اور اپر،شانگلہ اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کالام میں زیادہ سے زے زیادہ درجہ حرارت منفی چار،پاراچنار اور استور میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :