ڈنڈے کے زور پر آنے والی تبدیلی کبھی پائیدار نہیں ہوسکتی جس طرح یہ تبدیلی آتی ہے اسی طرح رخصت ہو جاتی ہے‘سراج الحق
جب تک کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نہیں ہوتا ، ملک میں حقیقی تبدیلی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ، ملک پر مسلط ظلم و جبر کے نظام سے نجات کے لیے عوامی انقلاب کی ضرورت ہے ‘ امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 24 فروری 2018 18:59
(جاری ہے)
ڈنڈے کے زور پر آنے والی تبدیلی کبھی پائیدار نہیں ہوسکتی اور جس طرح یہ تبدیلی آتی ہے اسی طرح رخصت ہو جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جب تک کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نہیں ہوتا ، ملک میں حقیقی تبدیلی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔
ملک پر مسلط ظلم و جبر کے نظام سے نجات کے لیے عوامی انقلاب کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ستر سال سے ظالم جاگیرداروں اور بے رحم سرمایہ داروں کے نرغے میں ہیں اور عام آدمی معاشی و سیاسی استحصال کا شکار ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت فرد واحد کو بچانے کے لیے عدلیہ کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے اور احتساب کے اداروں کو ڈرایا اور دھمکایاجارہاہے جو انتہائی شرمناک ہے اور جو پارٹی چار دہائیوں سے حکومت میں ہے ، اس سے اس غیر آئینی رویے کی قطعاً توقع نہیں کی جاسکتی ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کرپشن کے خاتمہ کے بجائے کرپٹ افسروں کی سرپرستی کر رہی ہے ۔ صوبائی حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کرپشن میں ملوث افسروں کو بچانے کے لیے کابینہ کے اجلاس کرے ۔ حکومت کو عوام نے یہ مینڈیٹ نہیں دیا کہ مجرموں کی پشت پناہی کرے ۔ حکومت کا فرض ہوتاہے کہ وہ اداروں کو کرپشن سے پاک کرے مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران کرپشن پر قابو پانے کی بجائے اسے پروموٹ کر رہے ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ دہشتگردی خواہ کسی شکل میں ہو ، جماعت اسلامی اس کے خلا ف ہے ۔ یہ دہشت گردی کوئی فرد کرے یا ادارہ ، لیکن بھارت کے کہنے پر یا امریکی دبائو پر محب وطن قوتوں کو دہشتگرد قرار دینا اور رفاہی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے خلاف کاروائی یہ کسی صورت بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.