وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مشاہد حسین سید کی ملاقات،

سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال

ہفتہ 24 فروری 2018 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مشاہد حسین سید نے ملاقات کی ،جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا -وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کو اقوام عالم میں سربلند اور خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں،ترقی کے سفر کو مزیدتیزی سے آگے بڑھائیں گے -مشاہد حسین سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کا ویژن رکھتی ہی-

متعلقہ عنوان :