افغانستان میں امن و سلامتی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند میں ہوگی

روس،امریکہ،چین،پاکستان،بھارت سمیت کئی ممالک کو مدعو کیا گیا ہے،ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف

ہفتہ 24 فروری 2018 18:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) افغانستان میں امن و سلامتی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند میں ہوگی۔کانفرنس میں روس،امریکہ،چین،پاکستان،بھارت سمیت کئی ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔روسی کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف نے گزشتہ روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

کاملوف نے کہا کہ روس ،چین اور امریکہ اور بعض دیگر ملکوںکو دعوت نامے مل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کانفرنس میں شرکت کیلئے عالمی سطح پر روس،چین اور امریکہ کو جبکہ پاکستان،ایران اور بھارت کو علاقائی سطح پر دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارت،ترکی،اقوام متحدہ،یورپین یونین اور بین الاقوامی تنظیموں کو دعوت نامے موصول ہوچکے ہیں جبکہ برطانیہ،جرمنی،فرانس اور اٹلی سمیت بعض یورپی ممالک بھی کانفرنس میں شرکت کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

کاملوف نے کہا کہ یہ بات تو واضح ہے کہ ہمارا تعلق بھی اسی خطے سے ہے تو یقینا وسطی ایشیاء کی تمام ریاستیں بھی کانفرنس میں شریک ہونگی۔کاملوف نے کہا کہ ہمارا ارادہ صرف ایک ایونٹ منعقد کرنیکا نہیں ،ازبکستان سیاسی عمل کا فعال حصہ بننا چاہتا ہے کیونکہ افغانستان کیساتھ براہ راست ہمارا سرحد ہے اور ہمارے تحفظات بھی بلاواسطہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں سوچتے کہ تاشقند کانفرنس کے بعد افغانستان میں امن عمل قائم ہوگا اور تمام مسائل حل ہونگے۔تاہم ہمیں اس عمل کو جاری رکھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :