پختون نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل ،ملکی وحدت کیلئے نقصان دہ ہے، ایم ایس ایم کا احتجا جی مظاہرہ 5ویں روز بھی جاری

ہفتہ 24 فروری 2018 18:56

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) پختون نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل ملکی وحدت کیلئے شدید نقصان دہ ہے۔ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن،احمد شاہ کے قاتلو کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،باجوڑ ایجنسی میں پانچویں روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ، احمدشاہ کے قتل کیخلاف پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جانب سے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، گزشتہ دنوں کراچی میں قتل کیے جانے والے باجوڑ کے طالب علم احمد شاہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف باجوڑ ایجنسی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری۔

باجوڑ پریس کلب کے سامنے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اراکین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی ، جنرل سیکرٹری خان بہادر ، انفارمیشن سیکرٹری شہاب الدین شہاب ، خان زیب سلارزئی ، خائستہ رحمٰن آتش رہنما پی ایس ایف ، راجہ طلحہ ، پی ایس ایف باجوڑ صدر سرتاج عزیز ، این وائی او ا صدر اابرار سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مظاہرین کا حکومت سے ہر صورت میں قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ، ورنہ احتجاجی مظاہروں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی اب تک قاتلوں کی عدم گرفتاری سندھ حکومت کی ناکامی ہے،پختون نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ روزانہ پختونوں کا قتل عام جاری ہے لاہور میں قتل کیے گئے دو نوجوانوں کے انکوائری ابھی تک مکمل نہیں ہوئی تھی کہ کراچی میں باجوڑ کے احمد شاہ کو قتل کردیا گیا جبکہ گذشتہ روز باجوڑ ایجنسی کے ایک اور نوجوان طالب علم احسان الدین کو تخت بھائی میں قتل کردیا گیا۔

پختونوں کا قتل عام بند کیا جائے بصورت دیگر تمام پختون قوم اسلام آباد سمیت ملک بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع کردیگی۔ مقررین نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سوموٹو ایکشن لیکر اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیں جو اس معاملے کی غیرجانبدار تحقیقات کرسکیں۔ مظاہرین نے چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف کہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لے کر قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :